نئی دہلی:4/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہارکے ضلع ویشالی میں گذشتہ دنوں پیش آئے ماب لنچگ کے واقعات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل نے وزیر اعلیٰ نتیش کمارکے نام ایک خط لکھاہے جس میں گذشتہ دنوں ویشالی میں پیش آئے ماب لنچک گے واقعہ اور پولیس کی یکطرفہ کاروئی پر سخت ردعمل کا اظہار کیاگیاہے ۔آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری نے بتایاکہ ویشالی میں بجرنگ دل کے لوگوں نے گائے لے جارہے چار مسلمانوں کو گھیر کر ان پر حملہ کیا ،ان سے مذہب پوچھا ،کپڑا پھاڑ دیا اور پھر ان کی بری طرح پٹائی کی ۔پولس نے وہاں پہونچنے کے بعد گؤ رکشکوں کے خلاف کاروئی کرنے کے بجائے الٹے چار مظلوم نوجوانوں کو ہی کہاکہ شرم کرو اور پھر گرفتار کرلیا اور ان لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی جنہوں نے حملہ کیاتھا ۔انہوں نے بتایاکہ خط میں یہ لکھاگیاہے حالیہ واقعہ نے نتیش کمار کے لاء اینڈ آڈر پر سوالیہ نشان کھڑا کردیاہے ۔اس واقعہ سے نہ صرف ان کی شبیہ خراب ہورہی ہے بلکہ یہ لگ رہاہے کہ فرقہ پرست پارٹی کے ساتھ اتحاد ہونے کی وجہ سے وہ ان کے سامنے جھکنے پر مجبور ہیں اور اسی اشارے کی وجہ سے گؤ رکشکوں کے حوصلے بلندہیں اور انہوں نے وہاں بھی دہشت گردی شروع کردی ہے ۔خط میں ملی کونسل نے مطالبہ کیاہے کہ ان تمام لوگوں کے خلا ف کاروئی کی جائے جنہوں نے چار وں مسلمانوں پر حملہ کیاتھا اور ان پولس افسران کے خلاف ایکشن لیاجائے جنہوں نے ظالم کے خلاف کاروئی کرنے کے بجائے الٹے مظلوموں کو ہی گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ۔